پیپلزپارٹی کا فرینڈلی اپوزیشن کا ڈرامہ،اعتزازاحسن کانام ہمیں اعتماد میں لیےبغیرتجویزکیا: شہباز شریف

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ارکان مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں گے، بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی تاہم ہم نے خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی

1042823
پیپلزپارٹی کا فرینڈلی اپوزیشن کا ڈرامہ،اعتزازاحسن کانام ہمیں اعتماد میں لیےبغیرتجویزکیا: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز  پارٹی اس وقت تحریک انصاف  کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن کا ڈرامہ رچائے ہوئے ہے  جبکہ یہی وقت  اپوزیشن  کے لیے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت  تھا ۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام ہمیں اعتماد میں لیے بغیر تجویز کیاحالانکہ  ہماری کوشش تھی  کہ اپوزیشن  مشترکہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار کھڑا کرے لیکن  پیپلز پارٹی  نے فرینڈلی اپوزیشن  کا کردارا ادا کرتے ہوئے  تحریک انساف کے صدارتی امیدوار  کے صدر بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ارکان مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں گے، بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی تاہم ہم نے خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی فضل الرحمان کے نام پر راضی ہو جاتی تو مقابلہ بہت اچھا ہوتا، پیپلزپارٹی نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا۔

قومی اسمبلی میں صحافیوں نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ اپوزیشن اکٹھی کیوں نہ ہو سکی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ اپوزیشن کو اکٹھا کر سکتے ہیں تو کرلیں۔ ایک اور سوال پر کہ آپ کی زرداری صاحب سے ملاقات ہوتی تو شاید معاملہ حل ہو جاتا، شہباز شریف نے کہا کہ اب اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں اپوزیشن اکٹھی ہو جائے۔



متعللقہ خبریں