پی ٹی آئی نےخیبر پختوانخواہ میں ایک بارپھرمیدان مارلیا،محمودخان خیبرپختونخوا کےنئےوزیر اعلیٰ منتخب

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نومنتخب اسپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ہواجس میں وزارت عالیہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمودخان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ تھا۔ محمود خان نے 77ووٹ اور میاں نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے

1033372
پی  ٹی آئی نےخیبر پختوانخواہ میں ایک بارپھرمیدان مارلیا،محمودخان خیبرپختونخوا کےنئےوزیر اعلیٰ منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے۔ پی ٹی آئی امیدوار محمود خان نے 77 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کئے۔ سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے وزیراعلیٰ کے نتائج کا اعلان کیا۔

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نومنتخب اسپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ہواجس میں وزارت عالیہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمودخان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ تھا۔

محمود خان نے 77ووٹ اور میاں نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے محمودخان کے نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر مشتاق غنی اور اراکین اسمبلی نے نئے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

نئے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سابق صوبائی وزیر ہیں اور حالیہ انتخابات میں سوات سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے 46 سالہ محمود خان کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہیں ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان نے اپنی ابتدائی تعلیم سوات اور پشاور کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی اور بعد میں زرعی یونیورسٹی پشاور سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

وہ پہلی مرتبہ 2013 میں سوات سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور بعد میں صوبائی کابینہ میں وزیر کھیل و ثقافت اور آبپاشی کے عہدے پر فائض رہے۔

حالیہ انتخابات میں سوات کے حلقہ پی کے نو سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ نرم لہجے کے حامل پی ٹی آئی رہنما 2013 کے الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ کچھ عرصے کے لیے پیپلزپارٹی کا حصہ بھی رہے اور اس دوران وہ مٹہ کے علاقے سے یونین کونسل کے ناظم بھی منتخب ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں