حکومتِ ترکی، ترک عوام اور ٹی آر ٹی اُردو سروس سے اہلیانِ پاکستان کو یوم آزای پاکستان مبارک ہو

پاکستان بھر کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے

1031653
حکومتِ ترکی، ترک عوام اور ٹی آر ٹی اُردو سروس  سے اہلیانِ پاکستان کو یوم آزای پاکستان مبارک ہو

پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم لیے قوم آج آزادی کا جشن منا رہی ہے۔ کراچی تا کشمیر خوشیوں کی بہار ہے۔ ہر طرف لہراتے سبز ہلالی پرچم عجب نظارہ دے رہے ہیں، فضا بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

حکومتِ ترکی، ترک عوام اور ٹی آر ٹی اُردو سروس  سے اہلیانِ پاکستان کو یوم آزای پاکستان مبارک ہو 

جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کے گلی، محلوں، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگے قمقموں، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک بھر کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



متعللقہ خبریں