پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب 13 اگست بروز سوموار منعقد کرنے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر  سوموار کے روز طلب کیے جانے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 287 ارکان حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے جبکہ 5 نشستیں قومی اسمبلی میں ارکان کے جانے کے باعث خالی ہوں گی

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب  13 اگست بروز سوموار منعقد کرنے کا امکان

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے اجلاس سوموار 13 اگست کو  بلائے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر 297 میں سے 287 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

وزارت قانون کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیے جانے کے لیے آج گورنر کو سمری بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر  سوموار کے روز طلب کیے جانے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 287 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے جبکہ 5 نشستیں قومی اسمبلی میں ارکان کے جانے کے باعث خالی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اتحادی مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی کو گرین سنگل دے رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن اسپیکر کے لیے امیدوار کا فیصلہ اجلاس سے پہلے طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج پنجاب اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر 66 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اراکین  کے حلف اٹھائے جانے کے بعد ہی   پنجاب میں نئی حکومت  کی تشکیل کی صورتِ حال  ابھر کر سامنے آسکے گی۔

 



متعللقہ خبریں