نون لیگ اورپیپلزپارٹی نےپاکستان کولوٹنےکےسواکچھ نہیں کیا،کرپشن اورپیسےکی چوری ان کاوطیراہے:عمران خان

میانوالی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ  عوام کو ملکی مسائل سے آگاہ کرنا میرا کام ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے اور ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا

نون لیگ اورپیپلزپارٹی نےپاکستان کولوٹنےکےسواکچھ نہیں کیا،کرپشن اورپیسےکی چوری ان کاوطیراہے:عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف آصف زرداری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

میانوالی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ  عوام کو ملکی مسائل سے آگاہ کرنا میرا کام ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے اور ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے گزشتہ 10 سالوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے باعث قوم قرض لے کر غریب ہورہی ہے ،عوام پر قرض کی قسطیں واپس کرنے کےلئے ٹیکس لگادیا جاتا ہے

عمران خان نے مزید کہا کہ آج بری خبر یہ ہے کہ ڈالر جو 10 سال پہلے 60 روپے کا تھا آج 128پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ہے، قرضے واپس کرنے کے لیے ٹیکس لگے گا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں اور ان کے بچے اربوں پتی ہیں، پوچھو پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں بچے برطانیہ کے شہری ہیں وہ جوابدہ نہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن میں نظرئیے کو ووٹ دیں جو پی ٹی آئی کے لوگ آزاد کھڑے ہو گئے ہیں، وہ تحریک انصاف اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ آزاد امیدوار کچھ نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت بنا کر ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، آزاد امیدوار کیسے ملک کا فائدہ کر سکتا ہے، وہ اپنا فائدہ کر سکتا ہے کیونکہ وہ منتخب ہو کر اپنے آپ کو نیلام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا فائدہ صرف سیاسی جماعت ہی کر سکتی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر ملک کے نظام کو ٹھیک کرے گی جس میں عوام کا فائدہ ہے۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے پوچھنا کہ وہ کوئی ایک چیز بتائیں جو انہوں نے ٹھیک کی ہو۔



متعللقہ خبریں