کیا پرویزمشرف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارا کشی اختیار کررہے ہیں؟ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے

997235
کیا پرویزمشرف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارا کشی اختیار کررہے ہیں؟ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی

سابق صدر پرویز مشرف نےاپنی  جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اس بارے میں  آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے بیان دیتے ہوئے پرویز مشرف نے   پاکستان کے سیاسی حالات اور  وہاں غیر موجودگی کی بنا پر  ایسا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پرویز مشرف مسلسل  غیر ممالک میں  قیام پذیر ہونے کی وجہ سے  اپنی سیاسی جماعت کے ڈھانچے مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں ناکام رہے تھے جس کی بنا پر انہوں نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی ہے جس میں اےپی ایم ایل نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی سربراہ بنانےکی گزارش کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن میں ڈاکٹر امجد کو سربراہ مقرر کیا جائے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز مشرف پارٹی کے سر پرست اعلیٰ رہیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں