صدر مملکت ممنون حسین کا چار روزہ سرکاری دورہ تاجکستان، تاجک رہنماوں سے باہمی امور پر بات چیت

تاجکستان کے نائب وزیراعظم ذاکر زادہ محمد طاہر نے دوشبنے ایئرپورٹ پہنچنے پر صدر مملکت ممنون حسین کا شاندار استقبال کیا۔ تاجکستان میں پاکستانی سفیر، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

994818
صدر مملکت ممنون حسین کا چار روزہ سرکاری دورہ  تاجکستان، تاجک رہنماوں سے باہمی امور پر بات چیت

صدر مملکت ممنون حسین کا پیر کو چار روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں وہ ”پانی برائے پائیدار ترقی“ کے عنوان پر بین الاقوامی عشرہ (2018-2028ئ) برائے عملداری کے حوالہ سے ہونے والی اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں20 سے21 جون کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ تاجکستان کے نائب وزیراعظم ذاکر زادہ محمد طاہر نے دوشبنے ایئرپورٹ پہنچنے پر صدر مملکت ممنون حسین کا شاندار استقبال کیا۔ تاجکستان میں پاکستانی سفیر، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایک کمسن بچی نے روایتی انداز میں صدر مملکت کو گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں تاجکستان کے نائب وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت سے مختصر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے انعقاد کے علاوہ پانی سے متعلق کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں