نواز شریف اور مریم نواز کا لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نازک حالت کی بدولت مزید قیام کا فیصلہ

لندن میں زیرعلاج نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ نہ کیاجاسکا، حالت بدستور تشویشناک ہے،میاں نوازشریف مریم نواز اور حسن نواز تیمارداری کے لیےلندن میں موجود ہیں

994098
نواز شریف اور مریم نواز کا لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نازک حالت کی بدولت مزید قیام کا فیصلہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے مشورہ کے بعد فی الحال لندن  ہی میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن میں زیرعلاج نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ نہ کیاجاسکا، حالت بدستور تشویشناک ہے،میاں نوازشریف مریم نواز اور حسن نواز تیمارداری کے لیےلندن میں موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو کینسر کے علاج کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے پر لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کردی ہے، وہ 19جون کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نوازشریف،مریم نواز نےفی الحال وطن واپسی مؤخرکردی،اب ان کی پاکستان واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ان کی واپسی ڈاکٹرز کے مشورے سے ہوگی۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اس وقت ہمارے خاندان کو کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر ان کی صحت یابی کے حوالے سے حتمی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کلثوم نواز کی صحت بہتر ہوگی تو انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا جائے گا’۔

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں جبکہ حسن اور حسین نواز کے علاوہ اسما نواز بھی اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں