پرویز مشرف کی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ، بہانوں پر بہانے، عدلیہ نے کاغذاتِ نامزدگی کو روک دیا

ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے پرویز مشرف سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آنے کو تیار ہیں، عدالتی حکم کے باوجود تاحال پاسپورٹ بحال نہیں کیا گیا، پرویز مشرف پاسپورٹ بحالی پر پاکستان آجائیں گے

پرویز مشرف کی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ، بہانوں پر بہانے،  عدلیہ نے کاغذاتِ نامزدگی کو روک دیا

سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی ایک بار پھر موخر ہوگئی، پاسپورٹ بحال نہ ہونے کے باعث سپریم کورٹ سے اگلی تاریخ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل اور وکیل معظم بٹ عدالت میں پیش ہوں گے، ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے پرویز مشرف سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آنے کو تیار ہیں، عدالتی حکم کے باوجود تاحال پاسپورٹ بحال نہیں کیا گیا، پرویز مشرف پاسپورٹ بحالی پر پاکستان آجائیں گے۔

پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہورہی ہے جس کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو مزید بتایا کہ مشرف آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے۔

وکیل کے پرویز مشرف کے واپس نہ آنے کے بیان کے بعد سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا۔

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ فوری پتہ کرکے بتائیں کہ پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، اگر انہوں نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔

چیف جسٹس نےڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری اپ ڈیٹ لےکر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ کیس کی سماعت 2بجے رکھی گئی ہے، اسٹاف نے عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے، اگر پرویز مشرف نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں