وزیراعظم خاقان عباسی، وزیراعظم بن علی یلدرم کی دعوت پراوآئی سی ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ترک وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے غزہ کی صورتِ حال پر بات چیت کی اور   وزیر اعظم شاہد خاقان سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے   وزیراعظم شاہد  خاقان عباسی نے قبول کرلیا

وزیراعظم خاقان عباسی، وزیراعظم بن علی یلدرم کی دعوت پراوآئی سی ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ چئیرمین ملک ترکی  کی درخواست پر 18 مئی کو غزہ کی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے او آئی سی  کا ہنگامی سربراہی اجلاس  طلب کیا گیا ہے۔

ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ترک وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے غزہ کی صورتِ حال پر بات چیت کی اور   وزیر اعظم شاہد خاقان سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے   وزیراعظم شاہد  خاقان عباسی نے قبول کرلیا ہے اور وہ  18 مئی کو ترکی پہنچ رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں