انتخابات میں" ووٹ کو عزت " دینے والے ہی کامیاب ہوں گے: وزیراعظم خاقان عباسی

ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، جو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن آئے ہیں

956485
انتخابات میں" ووٹ کو عزت " دینے والے ہی کامیاب ہوں گے: وزیراعظم خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابات اپنی انتخابی مہم کے دوران ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی ۔

ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، جو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن آئے ہیں، نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن لڑے گی بھی اور کامیاب بھی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعطم کے نام کا فیصلہ میں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں