پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی، امریکی رپورٹ

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی پاکستان کے حوالے سے عمومی رپورٹ کے بعض نتائج قابل ذکر رہے

956150
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی، امریکی رپورٹ

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی حقوق ِ انسانی  کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ حالیہ ایام میں پاکستان میں دہشت گردی سے ہلاکتوں کی تعداد میں 40 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2017 کے اختتام تک پاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 84 تھی جبکہ 2016 میں یہ تعداد ایک ہزار 803 تھی۔جبکہ اگر 2017 آخری کے دو ماہ کو بھی اس میں شامل کرلیا جاتا تو یہ شرح مزید گر سکتی  تھی۔

امریکی رپورٹ میں اس طرف  اشارہ کیا گیا کہ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے پرتشدد واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ملک میں انسانی حقوق کے مسائل کا سبب بنے، پاک فوج نے  عسکریت پسند اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں تا ہم اس کے باوجود ملکی اور غیر ملکی عسکریت پسند تنظیموں اور غیر ریاستی عناصر  ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد، سماجی اور ثقافتی عدم برداشت، لاقانونیت کے فروغ میں سرگرم رہے ۔

پاکستان میں ہونے والی جبری گمشدگیوں کے حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے  کہ 2017 میں ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں لوگوں کے اغوا اور جبری گمشدگیوں کے واقعات دیکھے گئے ۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے  تحریکوں اور مذہب کی آزادی کو محدودکیے جانےاور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور فرقہ وارا نہ تشدد کے واقعات جاری رہے۔

اس کے علاوہ حکومت اور پولیس میں کرپشن، جرائم کی تحقیقات میں کمی، جنسی تفریق اور ریپ کے واقعات بھی پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں