اسلامی فوجی اتحاد مشقیں:وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

مشقوں میں پاک فوج کے دستے، پاک فضائیہ کے سی-130 جہاز، جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے، پاک بحریہ کے بحری جہاز اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔

952142
اسلامی فوجی اتحاد مشقیں:وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے اتوار کو دو روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔وزیر اعظم عباسی،وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل باجوہ فوجی مشقوں جوائنٹ گلف شیلڈ کی تقریب میں  شرکت کررہے ہیں۔

مشقوں میں پاک فوج کے دستے، پاک فضائیہ کے سی-130 جہاز، جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے، پاک بحریہ کے بحری جہاز اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں۔وزیر اعظم کا شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے الخبر پر دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے استقبال کیا۔وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

جوائنٹ گلف شیلڈ میں چوبیس ممالک شریک ہیں ، ان مشقوں کا مقصدشریک ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا ہے ،امریکہ، برطانیہ،متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، کویت اور ترکی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک میں شامل ہیں،یہ مشقیں ایک ماہ جاری ر ہیں گی۔

خیال رہے کہ خطے کے ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ماہ جاری رہنے والی گلف شیلڈ-1 کا اختتام 16 اپریل کو ہوگا۔

 

وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان، شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرینگے ، اس کے علاوہ دونوں عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔اس سے قبل وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر دمام (سعودی عرب) پہنچے توگورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود نے ان کا استقبال کیا۔

رجمان کا کہنا تھا کہ مشقوں کا اہم ترین پہلو جوائنٹ ملٹری کمبیٹ آپریشنل پلان ہے تاکہ خطے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور دشمن عناصر کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ مشقوں میں شریک ممالک کے مابین فوجی تعاون کو فروغ دینا اور اس کے علاوہ اجتماعی سلامتی، اتحاد اور مشترکہ مقاصد کی سوچ کو فروغ دینا بھی ان مشقوں کا ایک بنیادی مقصد ہے۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں فوجی دستوں کی پریڈ ہو گی جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز دیگر ممالک کے حکومتی قائدین، وزرائے دفاع و خارجہ اورمختلف مسلح افواج کے سربراہان کا استقبال کریں گے۔



متعللقہ خبریں