جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے کی پاک فوج نے بھی مذمت کر دی

ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لئے فریقین کو  ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے: آئی ایس پی آر

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے کی پاک فوج نے بھی مذمت کر دی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس  اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے کی پاک فوج کی طرف سے بھی مذمت کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے واقعے سے متعلق  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لئے فریقین کو  ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و استحکام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائش گاہ کے باہر کل رات اور آج صبح 2 بار فائرنگ کی گئی۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں