انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کی جھلکیاں

تقریب کی تفصیل اور پاکستانی باشندوں کے تاثرات ۔ تقریب کے لیے کلک کیجیے

942885
انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کی جھلکیاں

انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم ِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانے کے عملے سمیت انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ترک مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز قومی ترانے کی ہمراہی میں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، تمام تر حاضرین اسوقت ملک و وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار دکھائی دیے۔ بعد ازاں چارج ڈی افئیر   محمد اسد گیلانی  نے صدر  اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا بعد ازاں حاضرین کو اس بامعنی یوم کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔بعد میں پاکستانی اسکول  کے بچوں نے قومی ترانے  پیش  کرتے ہوئے  تارکین وطن کووطن کی یاد دلائی، یہ تقریب کیک کاٹنے اور مہمانوں کی خاطر تواضع کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی۔ تقریب کے لیے کلک کیجیے۔



متعللقہ خبریں