ملک بھر میں آج یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

پوری قوم آج 78 واں یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منارہی ہے۔  دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہو ا

935650
ملک بھر میں آج یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

پاکستان کے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں یو٘ پاکستان  کا آغاز  توپوں کی سلامی سے ہوا، اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا  گیا۔

پوری قوم آج 78 واں یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منارہی ہے۔  دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہو ا۔ اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی مرکزی تقریب ہو ئی جس میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام  نے شرکت کی۔  78 ویں یومِ پاکستان کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

 یومِ پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے حصہ  لیا ۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تقریب میں صدرِ مملکت ممنون حسین مہمانِ خصوصی  تھے۔  وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء ، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی تقریب میں شریک  ہوئے

 

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے شاہین فضائی مظاہرہ  کیا۔  ملکی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ  بنے۔



متعللقہ خبریں