کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں،تقریباً 21 یا 22 سال بعدی بوہری کمیونٹی کے امام سیدنا مفضل سیف الدین کراچی آئے اور مذہبی اجتماع سے خطاب کیا

913224
کراچی  کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ  کراچی   دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنتا جا رہا ہے اور اسکی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہو رہی ہے، خراب حالات کے بعد کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں اور اب شہر میں  ثقافتی، سماجی  اور مذہبی سرگرمیاں  اپنے عروج پر  پہنچ رہی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   بوہری کمیونٹی کے امام کی کراچی آمد پر مختلف ممالک سے 40ہزار لوگ ان سے ملنے آئے ،یہ شہرمعاشی حب ہے ،بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار سہ پہر نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں معروف بزنس مین عارف حبیب کی جانب سے کراچی کنگز کو دیے جانے والے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں،تقریباً 21 یا 22 سال بعدی بوہری کمیونٹی کے امام سیدنا مفضل سیف الدین کراچی آئے اور مذہبی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس بار انہوں نے ایک مہینے سے زائد عرصہ کراچی میں گزارا اور 40 ہزار کے قریب لوگ دیگر ممالک سے ان کی تقریبات سننے آئے ۔

انہوں نے کہا کہ   کراچی میں امن و امان  کے قیام کے بعد اسی  سال عزت مآب آغا خان جب کراچی آئے تو6 دن یہاں قیام کیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں یہاں آئے اور 3 سے 4 مقامات پر تقریبات میں شرکت بھی کی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کا معاشی حب صرف کراچی ہے اور کوئی دوسری جگہ نہیں مگر بدقسمتی سے شہر کے حالات ماضی میں خراب رہے ،اب اس کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کھدا پڑا ہے تو کام بھی ہورہا ہے ،اگر کہیں کام نہیں ہور ہا تو مجھے بتایاجائے ۔



متعللقہ خبریں