لیگی اتحادنے میرعبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے آئندہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ن لیگ کے منحرف اراکین اور ق لیگ کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے

لیگی اتحادنے میرعبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

بلوچستان کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،لیگی اتحادنے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے آئندہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ن لیگ کے منحرف اراکین اور ق لیگ کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی کا اعلان جمعرات کی شب سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 13 جنوری کو طلب کرلیا گیاہے،سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ خان زہری کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے جمعرات کو بھی دن بھر سیاسی سرگر میاں عرج پر ہیں۔

قدوس بزنجو کا تعلق بلو چستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے اور وہ 1974میں پیدا ہو ئے۔ پہلی مرتبہ وہ 2002ء میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو ہزار دو سے2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے۔

2013 کے انتخابات میں وہ دوبارہ ضلع آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

قدوس بزنجو چند ماہ تک بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہے لیکن بعد میں اس عہدے سے الگ ہو گئے۔           



متعللقہ خبریں