فوج نے ملک بھرمیں جوامن قائم کیا ہے اس کوخراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی: میجر جنرل آصف غفور

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشن مختلف تھے لیکن پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہم پرعزم قوم ہیں، پاکستان نے اس جنگ میں 100 فیصد نتائج دیے اور ملک میں امن قائم کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا

فوج نے ملک بھرمیں جوامن قائم کیا ہے اس کوخراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی: میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی  پر بڑی جدوجہد  اور مشکل مرحلے کے بعد قابو پایا ہے اور اب ملک میں قائم امن و امان کو کسی بھی صورت خراب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشن مختلف تھے لیکن پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہم پرعزم قوم ہیں، پاکستان نے اس جنگ میں 100 فیصد نتائج دیے اور ملک میں امن قائم کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا لیکن افغانستان کچھ نہ کرسکا جب کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان سے کوئی ادھر ادھر نہ آجاسکے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ امن کے لئے ضروری ہے جب کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جڑی اپنی 2600 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے، بارڈرمینجمنٹ سے متعلق مکینزم پر افغانستان کو دستاویزات بھی بھیجے ہیں اور اگر بارڈر مکینزم طے پا گیا تو سرحد کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان جنگ سے پہلے پاکستان میں دہشت گردی نہیں تھی اور اب پاکستان کو افغان جنگ سے پہلے والی پر امن صورتحال پر لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے بہت سی معلومات افغانستان سے شیئر کی۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دارپاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، افغانستان جنگ میں پاک فوج کے تمام چیفس نے بہترین کام لیا، جنرل کیانی نے انسداد دہشت گردی جنگ کی منصوبہ بندی کی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں بھارت کا کردار ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری سے ظاہر ہوگیا کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عمومی امن کو پائیدار امن میں بدلنا آرمی چیف جنرل باجوہ کا مشن ہے ہم نے اپنی طرف امن قائم کرلیا اب افغانستان کو بھی امن قائم کرنا ہوگا، قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔



متعللقہ خبریں