پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے منصوبے سی پیک پرعمل درآمدکا جائزہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 150 اعلیٰ حکومتی عہدیداران سمیت پاکستانی و چینی ماہرین شرکت کررہے ہیں

851494
پاکستان اور چین کے درمیان تعاون  کے منصوبے سی پیک پرعمل درآمدکا جائزہ

پاکستان اور چین  کے درمیان  تعاون کو فروغ دینے اور مختلف منصوبو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے قائم کردہ  سی پیک   کمیٹی  کا اجلاس جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 150 اعلیٰ حکومتی عہدیداران سمیت پاکستانی و چینی ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناااللہ زہری، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور پنجاب کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ندیم کامران سمیت اہم اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

جب کہ اجلاس میں پہلی بار نجی ادارے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں۔

مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ اور اس میں نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں