پاکستان کو دنیا میں کوعزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے ذریعے قوم کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے۔

پاکستان کو دنیا میں کوعزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمہوریت کے استحکام کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے ذریعے قوم کو درپیش مسائل حل کئے جائینگے۔

انھوں نے  گزشتہ روز لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے 157 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے جس میں ہزاروں قربانیاں دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کالج میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا  کہ کالج انتظامیہ اساتذہ کی فلاح وبہبود کیلئے فنڈز قائم کرے جس میں حکومت بھی مدد کریگی۔

 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  آج ملک کومسائل درپیش ہیں مگر اﷲ کا کرم ہے کہ ہمارا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کوعزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتاہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار کو مضبوط کیاجائے اور ہم ان کے ذریعے ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ پاکستان ایک ایٹمی مملکت ہے اور ہم نے اپنی محنت سے یہ طاقت حاصل کی ہے ۔ ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 42 سال پہلے میں بھی وہاں کھڑا تھا جہاں آج آپ کھڑے ہیں اور وہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔وزیر اعظم نے کہا آپ پاکستان کے بہترین اداروں میں سے ایک ادارے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور لارنس کالج گھوڑا گلی نے نہ صرف بہت سے نامور لوگ پیدا کئے بلکہ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کالج نے ہمیشہ اچھے انسان پیدا کئے ہیں اور آپ لوگ یہاں اپنے ساتھیوں کو اچھی طرح پہچان لیں جو مستقبل میں بھی آپ کی زندگی کے بہترین دوست ہونگے ۔ وزیر اعظم نے کہا یہاں پر آپ نے تعلیم حاصل کی ہے لیکن لارنس کالج کی تربیت آپ کو مستقبل میں بڑی معاونت فراہم کریگی۔ آج کے اساتذہ کل آپ کے دوست ہونگے اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ کو تعلیم دی ہے ، آپ پوری زندگی ان کی عزت کریں۔ انہوں نے کہاہم نے اپنے اساتذہ سے جو اصول سیکھے تھے وہ آج بھی قائم ہیں، یہ اصول تمام عمر آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے طالب علموں سے کہا آپ کسی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتا کرینگے تو زندگی میں کامیاب ہونگے ۔



متعللقہ خبریں