عمران خان اورنوازشریف کی سیاست ایک ہی ہےاوریہ انگلی کے اشارےپرناچنے والےسیاست دان ہیں: بلاول بھٹو

انھوں نےساہیوال کول پاور پلانٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مہنگا منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے شدید خطرات کا باعث ہو گا

عمران خان اورنوازشریف کی سیاست ایک ہی ہےاوریہ انگلی کے اشارےپرناچنے والےسیاست دان ہیں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نام نہاد تبدیلی کی بات کرکے عوام کو دھوکا دے رہے تاہم پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں کسان اور غریب دوست منشور دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کی سیاست ایک ہی ہے اور یہ انگلی کے اشارے پر ناچنے والے سیاست دان ہیں۔

انھوں نےساہیوال کول پاور پلانٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مہنگا منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے شدید خطرات کا باعث ہو گا ۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں عوامی حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے کام کیا اور آئندہ انتخابات میں کسان دوست، مزدور دوست اور عوام دوست منشور دیں گے جس پر کام ہو رہاہے۔

 

انہوں نے  کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے قدم قدم پر عوام کو دھوکا دیا ہے ، اقتدار میں آکر ان کو عوام کی نہیں اپنے کاروبار کی فکر ہوتی ہے ان کی سیاست کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے ، جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

 ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں کی حالت نا گفتہ بہ ہے ، پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں ، ہم کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔



متعللقہ خبریں