ترکی و پاکستان مل کر افغان مسئلے کے پرامن حل کےلیے کوشاں رہیں گے: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے اہم ہے، پاکستان اور ترکی افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے

ترکی و پاکستان مل کر افغان مسئلے کے پرامن حل کےلیے کوشاں رہیں گے: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے اہم ہے، پاکستان اور ترکی افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ نے گزشتہ  روز  انقرہ کے ایک روزہ دورے کے دوران ترک صدر ایردوان، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن،سلامتی  اور رابطوں پر باہمی تعاون کے بارے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

 ترک صدر سے ملاقات کے موقع پر خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاع اور  باہمی عوامی  تعلقات کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کو دہرایا۔

صدر طیب ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان برادر تعلقات کو وسیع پیمانے پر وسعت دینے کے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ درجے کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھے پر اتفاق کیا۔

 قبل ازیں، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے  وزیر اعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات کی

۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، دونوں رہنماوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں قابل ذکر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں