مضبوط معیشت ہی مستحکم ملک کی ضمانت ہے: احسن اقبال

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کوکوئی رول بیک نہیں کرسکتا،سقراط اوربقراط بننے والے بیرونی طاقتوں کے مہرے ہیں

مضبوط معیشت ہی مستحکم ملک کی ضمانت ہے: احسن اقبال

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی مستحکم ملک کی ضمانت ہے اورسی پیک سے خطے کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کوکوئی رول بیک نہیں کرسکتا،سقراط اوربقراط بننے والے بیرونی طاقتوں کے مہرے ہیں،سن لیں وہ پاکستان چین دوستی کونقصان نہیں پہنچا سکتے، احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کامنصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے ہمیں کسی تنازع کی طرف لے جائے لیکن وہ پاکستان چین دوستی کونقصان نہیں پہنچا سکتے، احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کامنصوبہ ہے،ضرورکامیاب ہوگا،انہوں نے کہا کوسٹل ایریاکیلئے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ شرپسنداورجرائم پیشہ عناصرسمندری راستہ استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلنگ ایک ناسورہے جومعیشت کوکھوکھلاکرتاہے،دہشتگردسمندری راستہ استعمال کرتے ہیں،دراندازی کوروکنے کیلئے افغان سرحدکی موثر نگرانی کررہے ہیں اورسول اورعسکری نظام کے ذریعے سرحدوں کومحفوظ بنایاہے، کوسٹ گارڈ زکوسمگلنگ کی روک تھام سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 احسن اقبال نے کہا کہ بدلتی صورتحال میں خطہ سیاسی سے نکل کرمعاشی اہمیت اختیارکرگیاہے،دنیا بدل چکی ہے ہم جیو اکنامکس کے دور میں ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا چودھری نثار کی پالیسیوں کو لیکرچلیں گے،وزیراعظم تبدیل ہوئے ہیں حکومت نہیں،حکومت اورعسکری ادارے مل کرآپریشن ردالفسادکوکامیاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں