تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی ہے، ناز بلوچ نے پارٹی کو ترک کر دیا

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی ہے، ناز بلوچ نے پارٹی کو ترک کر دیا

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی پر کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتی لیکن اس قدر ضرور کہوں گی کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی ہے۔

ناز بلوچ نے کہا کہ میں سندھ کی بیٹی ہوں جبکہ پی ٹی آئی کا فوکس صرف پنجاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں اور تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن  پارٹی تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہو گئی ہے اس لئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر میں پی پی میں شامل ہو رہی ہوں۔

پریس کانفرنس میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی کی رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف پارٹی کے رہنما شفقت محمود نے کہا  ہےکہ ناز بلوچ قومی سطح کی نہیں بلکہ عام پارٹی رکن ہیں۔



متعللقہ خبریں