الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں: شہباز شریف

پاکستانی عوام کی واحد خواہش ملک کی ترقی و خوشحالی ہے لہٰذا عوام دھرنوں اور لانگ مارچ سے لا تعلق رہے: شہباز شریف

الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں: شہباز شریف

وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر غیر جمہوری طرز عمل اختیار کر کے قوم کو یرغمال  نہیں بنا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی واحد خواہش ملک کی ترقی و خوشحالی ہے لہٰذا عوام دھرنوں اور لانگ مارچ سے لا تعلق رہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ نون کو خدمت خلق  کا مینڈیٹ دیا ہے اور بعض سیاسی عناصر اس مینڈیٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی کا سفر روکنے والے عوام پر رحم کریں۔



متعللقہ خبریں