پاناما جے آئی ٹی نے آخر کارمریم نوازکو بھی طلب کرلیا، نواز شریف کا پورا خاندان جے آئی ٹی کے روبرو

مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ جولائی کو پیش ہوں اور یہ پہلا موقع ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز کو بلایا ہے

760368
پاناما جے آئی ٹی نے  آخر کارمریم نوازکو بھی طلب کرلیا، نواز شریف کا پورا خاندان جے آئی ٹی کے روبرو

پاکستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما دستاویزات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو طلب کر لیا ہے۔

مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ جولائی کو پیش ہوں اور یہ پہلا موقع ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز کو بلایا ہے

جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو جو سمن بھیجا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ وہ پانچ جولائی کو 11 بجے پیش ہوں اور انھیں اپنے ہمراہ دستاویزات اور ریکارڈ لانے کو کہا گیا ہے۔

اس سمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مریم نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوتیں تو انھیں قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاناما جے آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو 2 جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ جے آئی ٹی حسن کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ اور مریم نواز کو بھی پہلی بار طلب کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 25 جون کو سمن جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں جے آئی ٹی کو وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا اور اس فیصلے میں مریم نواز سے تحقیقات کا ذکر نہیں تھا۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو دس جولائی کو اپنی تحقیقات مکمل کر کے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کے علاوہ ان کے بھائیوں حسین نواز اور حسن نواز کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔

حسن نواز کو تین جولائی کو پیش ہونے کا حکم ملا ہے جبکہ حسین نواز کو چار جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز ماضی میں چھ مرتبہ جبکہ حسن نواز دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف ان کے بھائی شہباز شریف اور داماد کیپٹن(ر) صفدر ایک ایک بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں