پاکستان: پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی

بہاولپور میں  ایک پیٹرول  ٹینکر سڑک پر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا، ٹینکر کے گرد پیٹرول لینے کے جمع افراد کی اکثریت ناقابل شناخت حد تک جل گئی

759219
پاکستان: پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب  کے شہر بہاولپور میں  ایک پیٹرول  ٹینکر سڑک پر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں 148 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹینکر سے بہنے والے پیٹرول کو لینے کے لئے اطراف کے لوگ ٹینکر کے گرد جمع تھے کہ پیٹرول میں آگ لگ گئی اور  ٹینکر شدید دھماکے سے پھٹ گیا۔

اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ناقابل شناخت حد تک جل گئے ہیں۔

حادثے میں 100 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں اکثر کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں