پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے: ایئر چیف مارشل سہیل امان

بیس پر پاک فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں ، ایئرچیف سہیل امان نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور میراج جنگی جہاز اڑایا

738025
پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے: ایئر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ اگردشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

بیس پر پاک فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں ، ایئرچیف سہیل امان نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور میراج جنگی جہاز اڑایا ۔

پاک فضائیہ کے اسکردومیں فارورڈ ایئربیس کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے لیے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں، ضرب عضب کے مشنز ہوں یا رد الفساد، پاک فضائیہ کا بھرپورکردارہے، ہم سارا سال ہرلمحے تیاررہتے ہیں، یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے اورہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں۔

ایئرچیف نے کہا کہ قوم کودشمن کے بیانات پررتی بھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، قوم کو اعتماد ہونا چاہیے کہ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کے لیئے ہر دم تیار ہے۔ اگر کسی جانب سے بھی مہم جوئی کا سوچا گیا تو ہماری جانب سے پوری طاقت سے جواب ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے ، جے ایف 17 قوم کا فخر ہے ، اس منصوبے کی اہم بات خود کفیل ہونا ہے ، اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔   

بھارتی ائیر چیف کی دھمکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو مکمل آپریشنل کردیا گیا  پاک فضائیہ کی ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس پر میراج طیاروں نے جنگی مشقیں کیں ۔



متعللقہ خبریں