راوالپنڈی فیشن شو نے حاضرین کے دل جیت لیے، صباح بلوچ اور عاطف وسیم کی مشترکہ کولیکشن

اس فیشن شو سے  پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔ اس فیشن شو میں خواتین  اور مرد ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی اور نت نئے انداز اختیار کیے

راوالپنڈی فیشن شو نے حاضرین کے دل جیت لیے، صباح بلوچ اور عاطف وسیم  کی مشترکہ کولیکشن

راولپنڈی فیشن شو

گزشتہ  ہفتے  راولپنڈی  کے پرل کانٹی نینٹل    ہوٹل میں نہایت ہی  خوب صورت  اور منفرد فیشن شومنعقد ہوا اس فیشن شو میں پاکستان کے مختلف شہروں  سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر  نے   کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ماڈل گرلز اور بوائز  کے ذریعے اپنے اپنے  شاہکاروں کو پیش کیا۔

اس شو کے آرگنائزر  عاطف  وسیم تھے جنہوں  نے اس شو کو منفرد بناکر  حاضرین سے خوب  داد حاصل کی جبکہ اسلام ا آباد کی ڈیزائنر صباح بلوچ  اور عاطف وسیم نے بھی  اپنے منفرد ڈیزائن  سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

اس فیشن شو سے  پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔

اس فیشن شو میں خواتین  اور مرد ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی اور نت نئے انداز اختیار کیے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اس منفرد   فیشن شو نے فیشن انڈسٹری کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، ایسے شوز ہوتے رہنے چاہئیں۔

ملبوسات تیار کرنے والوں نے اس فیشن شو کے لیے جدت اور روایت کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے ملبوسات کو نیا انداز دیا تھا۔

اس فیشن شو میں پاکستان کے ٹاپ ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی۔

کیٹ واک کے دوران صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد ماڈلز بھی دلکش اسٹائلز کے ساتھ عوام سے مربوط رہے۔

نئے ملبوسات اور ٹاپ ماڈلز کی شمولیت کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اس شو میں شریک ہوئی۔

دلکش ملبوسات نے محفل میں رنگ بھر دیئے۔رنگ و نور سے سجا فیش شو جہاں شرکاء کی تفریح کا ذریعہ بنا وہیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملا۔

 



متعللقہ خبریں