پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر مٹی والا مناور سیکٹر کا دورہ کیا۔

677499
پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے اس کے جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جو پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر مٹی والا مناور سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی انھیں  آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے اس کے جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جو پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع کرنا جانتی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائے گا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔ عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے جب کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے اور ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



متعللقہ خبریں