پاکستان کا 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے"ابابیل"میزائل کا تجربہ، علاقے میں دھاک بیٹھادی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے

658353
پاکستان کا 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے"ابابیل"میزائل کا تجربہ، علاقے میں دھاک بیٹھادی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ابابیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل ابابیل 2200 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے۔

ابابیل میزائل مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے اور ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے۔

پاکستان اپنی دفاعی استعداد میں بہتری اور اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

رواں برس 9 جنوری کو بھی پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل تجربے کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کامیاب تجربہ خطے کے امن اور طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے جبکہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اہم کامیابی پر قوم اور مسلح افواج کامیابی کی مستحق ہیں۔  



متعللقہ خبریں