پاکستان خطے کا معاشی منظرنامہ تبدیل کرنے کیلئے سارک ممالک کے ساتھ تعاون میں پُرعظم: نواز شریف

سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کوششیں کیں اور اہم کردار ادا کیا، علاقائی سطح پر بھی سماجی برائیوں پر قابو پانے کی کوشش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں

559633
پاکستان خطے کا معاشی منظرنامہ تبدیل کرنے کیلئے سارک ممالک کے ساتھ تعاون میں پُرعظم: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سارک نے خطے کی خوشحالی،عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کاعہد کر رکھا ہے جب کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔

سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کوششیں کیں اور اہم کردار ادا کیا، علاقائی سطح پر بھی سماجی برائیوں پر قابو پانے کی کوشش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا معاشی منظرنامہ تبدیل کرنے اور اس کے عوام کو غربت،ناخواندگی اور دیگر سماجی مسائل سے نجات دلانے کیلئے سارک رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وہ آج اسلام آباد میں سارک وزراء خزانہ کے آٹھویں اجلاس کا افتتاح کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تین عشروں قبل جنوبی ایشیا کی قیادت نے اقتصادی شرح نمواور سماجی ترقی کو تیزکرنے اور ہمارے خطے کی ثقافتی ترقی کے لئے عزم ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں