پیپلزپارٹی نے بھِی نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، نواز شریف کو بھاگنے نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس تیارکر لیا جو پیر کو الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کیے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے

518385
پیپلزپارٹی نے بھِی نواز شریف کے خلاف ریفرنس  تیار کرلیا، نواز شریف کو بھاگنے نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس تیارکر لیا جو پیر کو الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کیے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے  ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے  سید خورشید شاہ  سے ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آرز پر چیئرمین کو اعتماد میں لیا الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت کی سید خورشید شاہ نے بتایا کہ فی الحال الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کو فائنل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرٹیکل ایم (6)63 پر پورا نہیں اترتے جب کہ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کےغلط اثاثے ظاہر کیے اور اور انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی۔ وزیراعظم کے خلاف ریفرنس میں امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اورعوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی شامل ہے جب کہ بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی شامل کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے کہا جائے گا کہ وزیراعظم نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے۔



متعللقہ خبریں