یمن میں تشدد کی تازہ لہر پر تشویش ہے: خصوصی ایلچی برائے یمن

يمن کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے  حوثی باغيوں کی جانب سے کيے گئے ايک ڈرون حملے کے بعد تشدد ميں اضافے پر تشويش ظاہر کی ہے

یمن میں تشدد کی تازہ لہر پر تشویش ہے: خصوصی ایلچی برائے یمن

يمن کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے  حوثی باغيوں کی جانب سے کيے گئے ايک ڈرون حملے کے بعد تشدد ميں اضافے پر تشويش ظاہر کی ہے۔

 انہوں نے اس بارے ميں اپنے  ٹوئٹر پيغام میں فريقين پر تشدد ميں کمی لانے کے ليے بھی زور ديا۔

قبل ازيں گزشتہ روز  حوثی باغيوں نے العند  فوجی اڈے  پر ايک ڈرون حملہ کيا تھاجس ميں حکومت نواز 12 فوجی ہلاک اور 12 ديگر زخمی ہو گئے تھے۔

 ہلاک اور زخمی ہونے والوں ميں اعلیٰ سطحی کمانڈرز بھی شامل تھے۔

 یاد رہے کہ  اقوام متحدہ متصادم  فریقین  کو براہ راست امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش میں ہے تاہم ،تازہ پيش رفت سے ايسی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں