خاشقجی کے قتل کے باوجود سعودی حکومت سے تعلقات برقرار رہیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال  خاشقجی  کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے  باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط  اتحادی رہے گا

1091902
خاشقجی کے قتل کے باوجود سعودی حکومت سے تعلقات برقرار رہیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ جمال خاشقجی  کا قتل نا قابل قبول اور بھیانک ہے، امریکی خفیہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ،شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال  خاشقجی  کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے  باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط  اتحادی رہے گا۔

خبر کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو صحافی جمال خشوگی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم اتحادی  اور تیل مہیا کرنے والا ملک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے، جلد خاشقجی کے قاتلوں کا تعین کریں گے، ممکن ہے قتل کا حکم سعودی  شہزادے نے دیا ہو تاہم اس واقعے  کی مکمل رپورٹ ملنے کے بعدہی کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اس واقعے  پر مکمل رپورٹ ملنے کے بعدہی کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی۔

 



متعللقہ خبریں