یمن: حکومتی فورسز کی پیش قدمی، چند مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

یمن کے شہر حدیدہ میں پیش قدمی کرتی فوجی یونٹوں نے شہر کے ایک حصے میں آپریشن کر کے چند مقامات کا کنٹرول سنبھال  لیا

1086005
یمن: حکومتی فورسز کی پیش قدمی، چند مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

یمن کے شہر حدیدہ میں پیش قدمی کرتی فوجی یونٹوں نے شہر کے ایک حصے میں آپریشن کر کے چند مقامات کا کنٹرول سنبھال  لیا ہے۔

یمنی فوج  کی "26sepnews.net  " نامی انٹرنیٹ سائٹ نے، آمالیکا فورسز  کی سیکنڈ بریگیڈ کے کرنل احمد الجہاعیلی  کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ فوج نے الحدیدہ کے علاقے الربسہ  میں آپریشن کر کے چند مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

جہاعیلی کے مطابق آپریشن کے دوران جھڑپوں میں حوثیوں کی طرف سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں  اور فوجی یونٹیں حدیدہ کے اندرونی حصے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

یمن کی حکومتی فورسز نے حدیدہ شہر  اور اس کی بندرگاہ کو حوثیوں سے قبضے سے چھڑانے کے لئے 13 جون کو سعودی زیر قیادت کولیشن کے تعاون سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

کولیشن فرسز نے بھی شہر کو حوثیوں سے صاف کرنے کے لئے 17 ستمبر کو "وسیع پیمانے پر آپریشن "کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے یمن کے باشندوں کو دنیا کے شدید ترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔

خانہ جنگی کی وجہ سے  ملک میں 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے صحت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے اور ملک بھر میں ہیضے، خناق اور ان سے مشابہہ دیگر بیماریوں کا سامنا ہے۔

ملک میں ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے اور ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعا اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول  حوثیوں کے ہاتھ میں ہے۔

سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمن کی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں