ایران اور یمن کے انسانی جرائم کی ذمے داری امریکہ پر ہے : جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ  وہ یمن اور ایران  میں انسانی جرائم کا مرتکب ہوا ہے

1084420
ایران اور یمن کے انسانی جرائم کی ذمے داری امریکہ پر ہے : جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ  وہ یمن اور ایران  میں انسانی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

 جواد ظریف نے امریکی ہم منصب  مائیک پومپیئو   کے  ایرانا ور یمن سے متعلق بیان کے جواب میں  کہا کہ    ایرانی عوام کو بنیادی خوراک اور ادویات کی ترسیل  روکنے  میں امریکہ کا ہاتھ ہے  جسے وہ زبردستی ایرانی حکومت پر تھوپ  رہا ہے مگر ان تمام   پہلووں کے باوجود ایرانی عوام   کو   خوراک،ادویات اور دیگر بنیادی اشیا٫ کی فراہمی جاری رہی ہے۔

 ظریف نے امریکہ  پر الزام لگایا کہ وہ ایران اور یمن  میں انسانی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ  امریکی وزیر خارجہ  نے  سعودی  عرب کو یمن  کی مدد کےلیے  کروڑوں ڈالر  کی انسانی امداد  دے رہا ہے۔

 دوسری جانب  ایرانی امور سے وابستہ امریکی مشیر  برائن ہک نے  کہا ہے کہ ان پابندیوں کا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ انتظامیہ ہے  جس کی وجہ سے ہم نے   دوا سازی ، صحت اور خوراک کے شعبے  مستثنی رکھیں  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں