اسرائیلی فوجیوں نے القدس شہر کے انتظامی دفتر پر دھاوا بول دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی اہلکا ر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے الرام قصبے میں بیت المقدس شہر کے امور کے صدر دفتر پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی فوجیوں نے  القدس شہر کے انتظامی دفتر پر دھاوا بول دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی اہلکا ر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے الرام قصبے میں بیت المقدس شہر کے امور کے صدر دفتر پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران متعدد دستاویزات ضبط کر لیے گئے اور ملازمین کو کام جاری رکھنے سے روک دیا گیا۔

فلسطینی حکومت میں بیت المقدس کے امور کے وزیر عدنان الحسینی نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے زبردستی   عمارت پر دھاوا بول دیا۔

 پولیس نے تین ملازمین پر تشدد کیا اور ساتھ ہی دستاویزات اور کمپیوٹر سی ڈیز کو قبضے میں لے لیا۔

الحسینی کے مطابق، اسرائیلی پولیس کے ساتھ موجود خفیہ  اہل کاروں نے اُنہیں بتایا کہ وہ وزارت کے دفتر میں کام نہیں کر سکتے اور ان کا کام کرنا غیر قانونی ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے القُدس  کے علاوہ "وزارت امورِ بیت المقدس" کے نام سے ایک وزارت قائم کی تھی بیت المقدس سے ملحقہ قصبے الرام کو اس کے صدر دفتر کے طور پر چُنا تھا۔

فلسطینی حکومت کے سرکاری ترجمان یوسف المحمود نے  بیان میں کہا کہ امور بیت المقدس کی وزارت  اور اس کے  ملازمین پر وحشیانہ تشدد   بین الاقوامی سمجھوتوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 



متعللقہ خبریں