سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر پردہ ڈال کر اپنی ساکھ داو پر لگا دی: صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمال خاشقجی کے قتل کے متعلق سعودی عرب کی وضاحتوں کو ’حقائق کی پردہ پوشی کرنے کو بدترین کوشش‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھیخاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اسے شدید مشکل میں مبتلا ہونا چاہئے

1074736
سعودی عرب  نے جمال خاشقجی کے قتل پر پردہ ڈال کر اپنی ساکھ داو پر لگا دی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہے کہ سعودی صحافی جمال  خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب نے پردہ ڈالنےکی تاریخ کی بدترین کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ   خدشہ ہےجمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہدملوث ہوسکتےہیں ، سعودی عرب میں تمام معاملات سعودی ولی عہد چلارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے سعودی عرب کی جمالخاشقجی کےقتل کو چھپانا بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی نے بھی اس کی منصوبہ بندی کی تھی وہ بہت مشکل میں ہوگا اور اس کو ہونا بھی چاہیے۔

گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمال خاشقجی کے قتل کے متعلق سعودی عرب کی وضاحتوں کو ’حقائق کی پردہ پوشی کرنے کو بدترین کوشش‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھیخاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اسے شدید مشکل میں مبتلا ہونا چاہئے‘۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قاتلوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی جمالخاشقجی کے قتل کے حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں، ایک صحافی کی آوازکو سفاکانہ طریقے سےدباناناقابل برداشت ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی نے بھی اس کی منصوبہ بندی کی تھی وہ بہت مشکل میں ہوگا اور اس کو ہونا بھی چاہیے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اس قتل کے ’ذمہ داران کو سزا دے گا‘ اور اس معاملے میں ملوث 21 ملزمان کے ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق ان افراد کا تعلق سعودی خفیہ اداروں، رائل کورٹ اور وزارتِ خارجہ سے ہے۔



متعللقہ خبریں