یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں کی املاک پر دھاوا

یہودی آبادکاروں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر کثیر تعداد میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گھروں کی دیواروں پر نسلیت پرست عبارتیں رقم کیں

یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں کی املاک پر دھاوا

یہودی آبادکاروں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر کثیر تعداد میں فلسطینیوں کی گاڑیوں  کو نقصان پہنچایا ہے اور بعض گھروں کی دیواروں پر نسلیت پرست عبارتیں رقم کی ہیں۔

فلسطین لبریشن تنظیم سے منسلک دریائے اردن کے شمال میں یہودی رہائشی بستیوں کے رجسٹرار گاسان ڈگلس نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے شمالی شہر نابلوس  سے منسلک علاقے کاریوٹ  پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

ڈگلس نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے علاقے کے رہائشیوں  کی 10 گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ دئیے اور گھروں کی دیواروں پر نفرت آمیز تحریریں رقم کیں۔

واضح رہے کہ یہودی آبادکار اس سے قبل بھی مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر متعدد علاقوں پر دھاوے بول کر وہاں کے رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا چکے ہیں اور گھروں کی عمارتوں پر نسلیت پرستانہ نعرے درج کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں