بحرین میں عام انتخابات24 نومبر کوہونگے

بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے 24 نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے

بحرین میں عام انتخابات24 نومبر کوہونگے

بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے 24 نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک شاہی فرمان  کے مطابق،   درج شدہ رائے دہندگان  کی  نمائندگان کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے ہفتہ 24 نومبر کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

ضمنی انتخاب کی صورت میں  پولنگ ہفتہ یکم دسمبر کو ہوگی۔

 بیرون ملک مقیم بحرینی تارکینِ وطن وہاں موجود اپنے سفارت خانوں ، قونصل خانوں اور سفارتی مشنوں میں منگل 20 نومبر کو اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

ضمنی انتخاب کی صورت میں پولنگ منگل 27 نومبر کو ہوگی۔

اس حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ  نمائندگان کونسل کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار بدھ 17 اکتوبر سے اتوار 21 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور یہ درخواستیں متعلقہ انتخابی حلقوں میں خصوصی کمیٹیوں کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں