یمن: الحدیدہ شہر پر حملے، حوثی باغیوں سمیت درجنوں ہلاک

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں اور فضائی حملوں کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

یمن: الحدیدہ شہر پر حملے، حوثی باغیوں سمیت درجنوں ہلاک

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں اور فضائی حملوں کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول حدیدہ صوبے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ  روز یمن کی سعودی نواز حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد ہونے والے ان حملوں میں11 فوجی اور73 باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ   مارچ 2015 سے سعودی   اتحادی  فوج  یمن پر  حملوں کا سلسلہ جاری  رکھتےہوئے  حکومت     سے تعاون کر رہی ہے ۔


ٹیگز: باغی , حوثی , یمن

متعللقہ خبریں