ادلیب اور ہما پر اسد قوتوں اور روس کے حملے

" صبح سے لیکر ابتک گاہے بگاہے  حملے کیے  جا رہے ہیں اور  17 زخمیوں میں  خواتین اور بچوں  کی اکثریت شامل ہے

ادلیب اور ہما پر اسد قوتوں اور روس کے حملے
شام، ادلیب اور ہما میں فضائی حملوں کے مناظر
شام، ادلیب اور ہما میں فضائی حملوں کے مناظر

شام، ادلیب اور ہما میں فضائی حملوں کے مناظر

شام میں اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے  ملک کے شمال مغربی علاقے ادلیب اور ہما  میں فضائی حملوں میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق روس اور اسد انتظامیہ کے جنگی طیارےاور ہیلی کاپٹر آج صبح سے ادلیب کے   جنوبی محلوں ہابت، جرجے ناز، ہش، تیمنیہ اور ہما کے علاقے لاتمنہ پر  فضا سے حملے  کر رہے ہیں ۔

ان حملوں میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سول دفاعی تنظیم  کے منیجر مصطفی حج یوسف کا کہنا ہے کہ" صبح سے لیکر ابتک گاہے بگاہے  حملے کیے  جا رہے ہیں اور  17 زخمیوں میں  خواتین اور بچوں  کی اکثریت شامل ہے۔

مخالفین کے طیارہ  واچ ہاؤس  کے حکام  نے ان حملوں کے  حوالے سے  سماجی  رابطوں کی ویب سائٹس پر بعض معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

سول دفاعی حلقوں کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے ابتک ادلیب کے مغربی۔ جنوب مغربی اور ہما کے شمالی  علاقوں پر فضائی و بری حملوں میں 29 افراد ہلاک جبکہ 71 زخمی ہو ئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں