مصر:2013 کے احتجاج میں شامل 75 افراد کوسزائے موت سنا دی گئی

مصر کی ایک عدالت نے چند مذہبی رہنماؤں سمیت75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جو کہ سن 2013 کے حکومت مخالف احتجاج میں شامل تھے

مصر:2013 کے احتجاج میں شامل 75 افراد کوسزائے موت سنا دی گئی

مصر کی ایک عدالت نے چند مذہبی رہنماؤں سمیت75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

 سن 2013 کے ایک  قومی احتجاج  میں شریک 600 افراد کو سزائے قید بھی دی گئی ہے۔

 اس  احتجاج میں حفاظتی دستوں  کے ہاتھوں سینکڑوں مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔

 ان افراد پر قاہرہ کے ربہ ادعاویہ چوک میں ایک دھرنے کے دوران قتل اور تشدد کو ابھارنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

 مصری حکومت کا کہنا ہے کہ سن 2013 کے اس احتجاج میں زیادہ تر مظاہرین مسلح تھے اور پر تشدد جھڑپوں میں حفاظتی دستوں کے آٹھ اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

 دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سن 2011 میں مصر کی تاریخی بغاوت کے تناظر میں ہونے والے اس پُر تشدد احتجاج میں 800 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں