شام، اسد قوتوں نے گزشتہ ماہ 67 بار بیرل بموں سے حملے کیے

حقوق انسانی کے نیٹ ورک نے اسد انتظامیہ  کی جانب سے مخالف گروہوں کے زیرِ کنٹرول سول رہائشی علاقوں پر ماہ اگست میں  بیرل  بم حملوں  کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے

شام، اسد قوتوں نے گزشتہ ماہ 67 بار بیرل بموں سے حملے کیے

شامی حقوق انسانی کے نیٹ ورک نے  اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد انتظامیہ   کی افواج نے  ملک کے مختلف  رہائشی علاقوں  میں    گزشتہ ماہ    کے حملوں میں کم ازکم 67 بار بیرل بم استعمال کیے ہیں۔

نیٹ ورک نے اسد انتظامیہ  کی جانب سے مخالف گروہوں کے زیرِ کنٹرول سول رہائشی علاقوں پر ماہ اگست میں  بیرل  بم حملوں  کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں  اطلاع دی گئی ہے کہ بیرل بم حملوں میں  2 بچوں اور ایک عورت سمیت 7 شہری لقمہ اجل بنے ہیں۔

واضح کیا گیا ہے کہ اسد قوتوں نے گزشتہ ماہ  ادلیب پر 53، درعہ پر 8 اور ہما کے رہائشی علاقوں پر 6 بار بیرل بموں کا حملہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں