ایران، سہہ فریقی اجلاس شروع

اجلاس میں مسئلہ شام کے پائدار حل کی تلاش کے لیے جاری کوششوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ادلیب کی تازہ صورتحال پر غور

erdogan ruhani.JPG

صدر رجب طیب  ایردوان نے شام کے معاملے پر ترکی ، روس اور ایران سہہ فریقی اجلاس میں شرکت  کی غرض سے دورہ  تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی  اور روسی صدر ولادیمر پوتن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں سر انجام دیں۔

انہوں نے  اولین  طور پر روحانی سے ملاقات  کی بعد ازاں روسی صدر پوتن کے ساتھ یکجا ہوئے۔

دو طرفہ مذاکرات کے بعد سہہ فریقہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔

اجلاس میں مسئلہ شام کے پائدار حل کی تلاش کے لیے جاری کوششوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ادلیب کی تازہ صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

سربراہی اجلاس کے بعدصدر ایردوان ایرانی مذہبی پیشوا آیت اللہ علی  خامنائی سے  بھی ملاقات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں