یمن سے سعودی عرب پر میزائل فائر، 23 افراد زخمی

یمن سے سعودی عرب کے شہر نجران پر پھینکے گئے میزائل کے شارپنل لگنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے

1044358
یمن سے سعودی عرب پر میزائل فائر، 23 افراد زخمی

یمن سے سعودی عرب کے شہر نجران پر پھینکے گئے میزائل کے شارپنل لگنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کولیشن فورسز کے ترجمان ترکی المالکی کے جاری کردہ بیان کے مطابق  یمن کے شہر سادا سے حوثیوں کے طرف سے سعودی عرب کے شہر نجران کی شہری آبادی پر میزائل  فائر کیا گیا جسے ائیر ڈیفنس فورسز نے تباہ کر دیا ہے۔

میزائل کی تباہی کے دوران رہائشی علاقوں میں پھیلنے والے شارپنل ٹکڑوں کی وجہ سے 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی، سال 2011 سے لے کر اب تک  سعودی عرب کی زمین پر 189 میزائل پھینک چکے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے 112 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے یمن میں منتخب انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے زیر مقصد 26 مارچ 2015 کو فوجی آپریشن شروع کیا  اور تب سے اب تک حوثی ایک تواتر سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر   فضائی حملے کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں