یمن میں لڑائی،حوثی باغیوں کا اہم کمانڈر مارا گیا

حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان الدریہمی کے وسطی علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے جاری لڑائی میں الحدیدہ کے مغربی  محاذ کا سرکردہ حوثی کمانڈر مارا گیا

یمن میں لڑائی،حوثی باغیوں کا اہم کمانڈر مارا گیا

حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان الدریہمی کے وسطی علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے جاری لڑائی میں الحدیدہ کے مغربی  محاذ کا سرکردہ حوثی کمانڈر مارا گیا۔

فوجی ذرائع نے بتایا  ہے کہ حوثی کمانڈر منصور السودی  عرف "ابو حمید" الدریہمی  کے  علاقے میں حوثی ملیشیا کے خصوصی دستے کا سربراہ تھا۔

 دوسری جانب  حجہ صوبے  میں 330 سرکردہ سرداروں اور مشایخ کی پہلی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں اور یمن میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی۔

شرکاء نے حجہ میں حوثیوں کی جانب پھیلائی گئی تباہی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔

 انھوں نے شہر کے دورے کے بعد  صوبہ اہالیاں   کی عوام سے اپیل کی وہ باغیوں کو علاقے سے بیدخل کرنے کے لئے پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔

کانفرنس کے شرکاء نے کامیابی تک یمن کی آئینی حکومت کی حمایت اور ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہ کہا کہ وہ یمن میں خوشحالی کا دور واپس لانے کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کے لئے تیار ہیں



متعللقہ خبریں