عراق، کربلا میں اسلحہ کے ایک گودام میں زبردست دھماکہ

عراق فوج کے کیپٹن اعلی ناصر  نے اعلان کیا ہے کہ کربلا شہر میں اسلحہ کے ایک گودام میں تا حال علم نہ ہونے والی وجہ  سے دھماکہ ہوا

1016528
عراق، کربلا میں اسلحہ کے ایک گودام میں زبردست دھماکہ

جنوبی عراق کے علاقے کربلا میں حشدی شابی   کے ایک اسلحہ کے گودام میں رونما ہونے والے دھماکے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

عراق فوج کے کیپٹن اعلی ناصر  نے اعلان کیا ہے کہ کربلا شہر میں اسلحہ کے ایک گودام میں تا حال علم نہ ہونے والی وجہ  سے دھماکہ ہوا۔

مذکورہ گودام  کے شیعہ ملیشیا  قوت حشدی شابی سے منسلک علی اکبر بریگیڈ  سے تعلق ہونے کی وضاحت کرنے والے ناصر نے بتایا کہ "گولہ بارود کے گودام کے رہائشی علاقوں کے قریب   واقع ہونے کی بنا پر اس سے 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے تمام تر افراد عام شہری ہیں۔

انہوں نے  کہا  ہے  کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ علاقے  کی ناکہ بندی کرتے ہوئے عوام کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں